جرائم و حادثات
حیدرآباد ۔ کار میں پٹرول ڈالنے کے دوران لگی آگ 6 سالہ لڑکی جھلس کر ہلاک

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے علاقے چرلہ پلی وینکٹ ریڈی نگر میں یکم نومبر کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ایک شخص کین سے کار میں پٹرول ڈال رہا تھا کہ اچانک زبردست آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں کار کے قریب کھیل رہی مہیشوری نامی 6 سالہ لڑکی اور جسوتا نامی 4 سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئیں۔
دونوں بچیوں کو فوری طور پر عثمانیہ اور گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مہیشوری کی جمعہ کی دوپہر گاندھی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ایک بچی کی جان گئی اور دوسری بچی شدید جھلس گئی۔
اس واقعہ کے بعد مقامی عوام نے حادثہ کا ذمہ دار شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔