جرائم و حادثات

7 سالہ لڑکے کا قتل۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ میر عالم ٹینک کے قریب 7سالہ لڑکے کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ لڑکے کی نعش جھاڑیوں سے دستیاب ہوئی جس کے سر پر شدید زخمی کے نشانات تھے۔

 

شبہ ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پتھروں سے اس کے سر پر وار کرکے قتل کیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچے کو میر عالم تالاب کے قریب سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کرکے نعش کو سنسنان جگہ پر پھینک دیا گیا۔ مقامی افراد نے جب نعش دیکھی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے

 

موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مہلوک لڑکے کی شناخت محمد رحیم ساکن حسن نگر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button