جرائم و حادثات

حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ میں 908 کلو گرام گانجہ پکڑا گیا

حیدرآباد شہر کے بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس نے بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کیا ہے۔ ساؤتھ ایسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 908 کلو خشک گانجہ برآمد کیا، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ روپے

 

بتائی گئی ہے۔ساؤتھ ایسٹ زون کے ڈی سی پی چیتنیا کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

ان کے مطابق، ملزمین اڈیشہ کے مَلکن گری علاقے سے گانجہ لا کر حیدرآباد کے راستے مہاراشٹرا کے ناسک لے جا رہے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران تمام ملزمین کو گرفتار کر کے گانجہ ضبط کر لیا۔

وینیزویلا میں طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

متعلقہ خبریں

Back to top button