حیدرآباد کے عابدس سے اغوا ہونے والی 6 سالہ لڑکی کو بچا لیا گیا

حیدرآباد _ 4 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے عابدس پولیس اسٹیشن کے حدود سے اغوا 6 سالہ لڑکی کو پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر بچالیا۔ عابڈس کے کھٹل منڈی علاقہ سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ پرگتی نامی لڑکی کا چاکلیٹ کا لالچ دکھا کر ہفتہ کو ایک نامعلوم شخص نے آٹو میں بٹھا کر اغوا کر لیا تھا
۔ پولیس نے اغوا کی شکایت کے ساتھ ہی وہاں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجس کا تجزیہ کیا اور ضلع رنگاریڈی کے انومول سوواگاوں کے قریب اغوا کرنے والے کو پکڑ لیا اور ان سے بچی کو بچا کر پولیس نے اسے اس کے والدین کے حوالے کردی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ کٹل منڈی علاقہ میں ٹہری ہوئی تھی اس دوران اس کا اغوا کرلیا گیا۔
آج جب پولیس نے لڑکی کے ساتھ اغوا کرنے والے کو پکڑ کر عابدس پولیس اسٹیشن لایا تو اس وقت لڑکی کے رشتہ داروں نے اغوا کار پر حملہ کردیا۔تاہم پولیس نے اسے بچا کر پولیس اسٹیشن کے اندر منتقل کردیا۔جس کے باعث کشیدگی پیدا ہوگئی