درندہ صفت خاتون نے 2 ماہ کے بچہ کو چولہے میں ڈال کر زندہ جلادیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں وحشیانہ واردات

درندہ صفت خاتت نے 2 ماہ کے بچہ کو چولہے میں ڈال کر زندہ جلادیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں وحشیانہ واردات
حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں رونما دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک درندہ صفت خاتو ن نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کو چولہے میں ڈال کر زندہ جلادیا۔ یہ انتہائی وحشیانہ واقعہ منگل کو دنڈیگل پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا۔
مقامی لوگوں اور پولیس کے مطابق مدھیہ پردیش کے نواگڑھ کے راجندرا آدیواسی (21) سال اور ممتا اہروار (20) سال نے لو میارج کی تھی۔وہ روزی روٹی کے لیے شہر آئے اور سونارلی اپارٹمنٹس میں مزدوری کر رہے تھے۔ دو ماہ قبل خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔
منگل کی صبح جب راجندرا کام کے لیے باہر گیا ہوا تھا اس دوران بچہ زارو قطار رورہا تھا جس پر خاتون برہم ہوگئی اور اس نے اپنے بیٹے کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا اور اس کے بعد اسے جلتے ہوئے لکڑی کے چولہے میں ڈال دیا جس کے نتیجہ میں شیر خوار جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
شوہر جب گھر پہنچا تو اسے اس دردناک حقیقت کا علم ہوا اور اس نے پولیس سے شکایت کی ۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔



