جرائم و حادثات

عادل آباد ضلع کے تاجر خاندان کو ٹرین میں چوروں نے لوٹ لیا _ مہاراشٹر میں پیش آیا واقعہ

عادل آباد۔7/فروری(اردو لیکس)مہاراشٹرا میں عادل آباد ضلع کے باشندوں کو چوروں نے لوٹ لیا۔چور ٹرین میں گھس گئے اور ان کے بیگ سے نقدی، قیمتی زیورات اور فون چوری کر کے فرار ہو گئے۔ متاثرین کو معلوم ہونے پر وہ کافی پریشان ہوگئے ۔بعد میں وہ مہاراشٹر کے ناندیڑ پولیس اسٹیشن گئے اور شکایت درج کرائی

 

۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے ممتاز تاجر جگدیش اگروال اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لیے مہاراشٹر کے شہر ناسک گئے ہوئے تھے۔ٹرین میں واپس آتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کے بیگ سے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چوری کر لیا۔

 

جب وہ نیند سے اٹھے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کا تقریباًً سامان چوری ہوچکا تھا۔فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔متاثرین کا کہنا ہے کہ گمشدہ املاک کی مالیت 36 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button