جرائم و حادثات
تلنگانہ کے تانڈور میں 500 روپے کے نقلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والی گینگ گرفتار

وقار آباد _ 20جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقار آباد ضلع میں پولیس نے 500 روپے کے نقلی نوٹ تیار کرتے ہوئے اسے مارکیٹ میں پھیلانے والی گینگ کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 7 لاکھ 95 ہزار روپے کے نقلی نوٹ ایک کمپیوٹر ایک پرنٹر اور 5 سیل فون ضبط کرلئے ہیں
وقار آباد ضلع ایس پی نارائن ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ چندریا نامی شخص کو پولیس نے تانڈور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 500 روپے کے نقلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا تھا اور اس کے پاس سے 90 نوٹ برآمد ہوئے۔ اسے پکڑ کر پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس کے گینگ کے مزید تین افراد نقلی نوٹ تیار کرتے ہوئے اسے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر پھیلا رہے ہیں
چندریا کی اطلاع پر پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا۔اور ان کے پاس سے 1590 نقلی نوٹوں کو ضبط کرلیا گیا