جرائم و حادثات

دہلی میں دن دہاڑے ایک پارک میں نوجوان لڑکی کا قتل

نئی دہلی _ 28 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) جنوبی دہلی کے مالویہ نگر میں اروبندو کالج کے قریب ایک پارک میں جمعہ کو ایک 25 سالہ لڑکی کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ کو ایک شخص نے انجام دیا۔ ملزم عرفان  فی الحال پولیس کی گرفت میں ہے۔ متوفی کی  شناخت نرگس کے طور پر  ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش کے قریب سے لوہے کی راڈ برآمد کر لی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کے سر پر سے  کیا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

 

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی) چندن چودھری کے مطابق جمعہ کی دوپہر تقریباً 12.30 بجے ایک کال موصول ہوئی کہ وجے منڈل پارک میں واقع اروبندو کالج کے قریب ایک شخص ایک لڑکی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ کال پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو موقع پر بھیج دیا گیا۔

 

پولیس افسر نے بتایا کہ نرگس کی نعش پارک میں ایک بینچ کے نیچے سے ملی۔ اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ نعش کے چاروں طرف خون بھی پڑا تھا۔ جبکہ اس کے پاس سے ایک لوہے کی سلاخ ملی۔

انھوں نے بتایا کہ عرفان نرگس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے انکار کر دیا کیونکہ اس کے پاس نوکری نہیں تھی۔ تجویز ٹھکرانے کے بعد نرگس نے عرفان سے بات کرنا چھوڑ دی۔

 

جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس چندن چودھری نے بتایا کہ”شادی کا رشتہ ٹوٹنے کے بعد عرفان پریشان ہو گیا تھا اور لڑکی نے اس کے فون اٹھانا بند کر دیا تھا اور اس سے بات نہیں کرتی تھی۔ اسی لیے اس نے اسے مار ڈالا

متعلقہ خبریں

Back to top button