جنرل نیوز

چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر 18/ اپریل کو کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان ۲۱ ویں لیلۃ القدر کانفرنس

 

مہمان مقررین عالمی شہرت یافتہ عالم دین علامہ سید ابوبکر شبلی میاں اشرفی الجیلانی(کچھوچھ شریف)، شمالی ہند کے ممتاز عالم دین علامہ غلام احمد رضا قادری ( الہٰ آباد)کا مختصر تعارف

حیدرآباد۔16/اپریل2023ء ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان ایکیسویں لیلۃ القدر کانفرنس و تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا انعقاد 18/اپریل2023ء بروزمنگل بعد نمازِ تراویح بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ کانفرنس میں پہلے مہمان مقرر کی حیثیت سے تشریف لانے عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم ربانی ،سیاح یوروپ و آفریقہ ، مفکر اسلام ، نبیرہ حضور محدث اعظم ہند ، حضرت العلامہ سید ابوبکر شبلی میاں اشرف اشرفی الجیلانی صاحب حفظہ‘ اللہ (کچھوچھہ شریف) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ۔ آپ ہندوستان کی ایک عظیم علمی وروحانی خانقاہ کچھوچھہ شریف کے چشم و چراغ ہیں ۔ آپ کا شمار ہندوستان کے صفِ اول کے اکابر علمائے میں ہوتا ہے ۔آپ کے منفرد اندازِ خطابت سے ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے استفادہ کیا ہے ۔ آپ شب وروز دین متین کی ترویج و اشاعت میں مصروف رہتے ہیں ۔ وہیں آپ کے خطابات کا ڈنکا یوروپ ، آفریقہ وایشیاء و دیگر ممالک میں بجتا ہے ۔ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی دعوت پر پہلی بار آپ حیدرآباد تشریف لارہے ہیں

 

۔ جو حیدرآباد کی عوام کیلئے ایک بڑا اعزاز ہوگا ۔ کانفرنس میں دوسرے مہمان مقرر کی حیثیت سے تشریف لانے والے شمالی ہند کے ممتاز عالم دین ، خطیب ذیشان حضرت العلامہ غلام احمد رضا قادری صاحب حفظہ اللہ ( الہٰ آباد) کی شخصیت بھی محتاج تعارف نہیں ۔ آپ کا شمار ہندوستان کے اکابر علماء کرام میں ہوتا ہے آپ کے منفرد اندازِ خطابت سے ہزارہا عاشقانِ رسول ﷺ استفادہ کرچکے ہیں ۔ آپ کے خطابات کا ڈنکا ہندوستان کئی شہروں میں بجتا ہے ۔ آپ بھی کمیٹی کی خصوصی دعوت پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں ۔

 

نیز مقامی علماء کرام میں حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی صاحب (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی القادری صاحب ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہونگے ۔ کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے عالیجناب محمد افتخار شریف صاحب ( حال مقیم امریکہ ) ، مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری ، حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری شرکت کرینگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرات سے ہوگا ۔ مہمان نعت خواں نامور مداحِ رسول سیاحِ افریقہ عالیجناب محمد عادل اشرفی (بھیونڈی) بارگاہِ رسالتمآب ﷺ اپنے مسحور کن انداز میں ہدیہ نعت پیش کرینگے نیز مقامی معروف ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں قرآن مجید کا آفاقی پیغام اُمت ِ مسلمہ کے نام ، شانِ رسالتمآب ﷺ میں گستاخی اور اس کی سزا ، تحفظ ِ ناموس رسالت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں ، نوجوان نسلوں کی حفاظت اور اسلامی تعلیم و تربیت کی اہمیت ، عصر حاضر میں مسلم معاشرہ کے بگڑتے ہوئے حالات ، دشمنان اسلام کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں ، مسلم نوجوانوں لڑکے و لڑکیوں کی دین سے دوری ، مغربی کلچر کی طرف رغبت اور والدین و سرپرستوں کی ذمہ داریاں جیسے عنوانات پر مہمان مقررین کرام و مقامی مقررین کے بصیرت افروز و فکر انگیز خطابات ہونگے ۔ سابقہ کانفرنسوں و جلسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں

 

۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ الحمد للہ رحمت عالم کمیٹی مسلسل 27سالوںسے اپنے دینی ، اصلاحی و تبلیغی مشن کو جاری رکھے ہوئے ۔ محمد عادل اشرفی ، محمد اسلم اشرفی ، محمد قادر خان قادری ،سید لئیق قادری، محمد عبدالکریم رضوی ، محمد عظیم برکاتی ( ایڈوکیٹ ) ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، مولانا ممتاز اشرفی نے تمام برادران اسلام سے گزارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

 

عامتہ المسلمین سے گذارش ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button