جرائم و حادثات
ایک شخص کا بیوی اور ساس نے مل کر قتل کردیا

حیدرآباد۔ ایک شخص کا اس کی بیوی اور ساس نے مل کر قتل کر دیا۔ یہ واردات حیدرآباد کے مضافات میں واقع کندکور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37 سالہ پرمیش جو وٹے پلی مری گوڑہ میں رہا کرتا تھا، پیشہ سے سینٹرنگ ورکر بتایا گیا ہے۔ اس کی پہلی بیوی کی موت ہوگی جس کے بعد اس نے سپنا نامی خاتون سے دوسری شادی کی
اس جوڑے کو دو بچے ہیں۔ شوہر بیوی کے درمیان مسلسل جھگڑے ہو رہے تھے جس سے تنگ آکر سپنا اپنے مائیکہ چلی گئی تھی، پرمیش کل اپنی بیوی سے ملاقات کے لیے سسرال کے مکان پہنچا جہاں اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا ، جس کے بعد برہم بیوی سپنا اور اس کی ماں سوکماں نے مل کر پرمیش پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا
جس کے نتیجہ میں پرمیش کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔