لیڈیز جینز پینٹس چراتا تھا عجیب و غریب چور

نئی دہلی: عام طور پر چوری نقدی، سونا یا قیمتی اشیاء کا سرقہ کرنے کیلئے کی جاتی ہے لیکن گجرات کے نووساری ضلع میں ایک عجیب و غریب چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خواتین کے برانڈیڈ جینز پینٹس چوری کرتے ہوئے ایک چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
پولیس نے اس کے قبضے سے درجنوں برانڈڈ پینٹس برآمد کی ہیں۔نووساری میں واقع’رچ گرل ویسٹرن‘ نامی اسٹور میں حال ہی میں چوری کی واردات پیش آئی جس میں چند برانڈڈ یڈجینز پینٹس کی چوری ہو گئی تھی۔ اسٹور کے مالک کی شکایت پر کرائم برانچ پولیس نے تفتیش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد
امیت تیواری نامی مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔امیت تیواری کا تعلق اتر پردیش کے پریاگ راج سے ہے۔ پولیس نے اسے نووساری کے علاقے کلیاواڈی سے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ تاہم تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے خلاف اس سے قبل کسی
قسم کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ وہ صرف خواتین کے جینز پینٹس کو کیوں نشانہ بنایا کرتا تھا۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔



