جرائم و حادثات
تلنگانہ میں ایک خاتون عہدیدار رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کی سینئر ڈرافٹسمین جیوتی کشیما بائی، کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔
جیوتی جو ضلع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سروے اور لینڈ ریکارڈز کے دفتر میں خدمات انجام دے رہی تھیں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک درخواست گزار کی زمین کے متعلقہ "ٹپان ریکارڈ” جاری کرنے کے لیے 20,000 روپے رشوت طلب کی اور قبول کی۔
اے سی بی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کیا اور رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی۔ یہ کارروائی بدعنوانی کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رشوت ستانی کے کسی بھی واقعے کی اطلاع دینے کے لیے اینٹی کرپشن بیورو کی ہیلپ لائن 1064 پر کال کریں۔ یہ اقدام معاشرے سے بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔