جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک خاتون پنچایت سکریٹری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

جگتیال _ 24 مارچ ( اردولیکس) اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے جگتیال ضلع میں ایک خاتون گرام پنچایت سکریٹری کو 10,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اے سی بی کے عہدیداروں نے جگتیال ضلع کے سارنگا پور منڈل کے موضع ریچاپلی گرام پنچایت کی سکریٹری مارا وجئے لکشمی کو آج گاؤں کے سرپنچ کے شوہر ایڈمالا لکشما ریڈی سے 10,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آج میڈیا کے سامنے کریم نگر اے سی بی ڈی ایس پی بدرایا نے تفصیلات کا انکشاف کیا۔

 

اس ماہ کی 17 تاریخ کو متاثرہ نے کریم نگر اے سی بی کے دفتر سے رجوع ہو کر شکایت کی تھی جب گرام پنچایت سکریٹری مارا وجے لکشمی نے اس سے گاؤں میں 5 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی سی سی سڑک کی تعمیر کے بلوں کی ادائیگی کے لیے رقم کی مانگ کی۔ چیک دینے کیلئے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی ۔ اے سی بی نے پنچایت سکریٹری مارا وجئے لکشمی کو تحویل میں لے لیا اور ہفتہ کو اے سی بی عدالت میں پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button