جرائم و حادثات
سوشل میڈیا پر ریلس بنانے کا جنون، نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ نریڈمیٹ میں ریلوے ٹریک پر دوستوں کے ساتھ سوشل میڈیا کیلئے ریلس بنانے کے لیے جانے والا ایک نوجوان منگل کی شام ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ سبحان ملک سفیل گوڑہ کے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا اور وہیں رہا کرتا تھا۔منگل کی شام تقریباً 6:30 بجے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نریڈمیٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ریلس بنانے کے لیے گیا ہوا تھا۔
اسی دوران وہاں سے گزرنے والی ایم ایم ٹی ایس ٹرین نے نوجوان کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔



