جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان کو بھگا بھگا کر چاقو سے حملہ _دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد _ 14 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک نوجوان کو چند معلوم افراد نے سرعام سڑک پر بھگا بھگا بھگا کر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں جمعرات کی رات پیش آیا

 

۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سے تین افراد ایک نوجوان کو مصروف ترین سڑک پر بھگا بھگا کر چاقو سے حملہ کررہے ہیں اور سڑک پر ہر طرف ٹریفک رک گئی۔ حملہ آوروں نے نوجوان پر چاقو سے کئی وار کرتے ہوئے آرام سے پیدل چلتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ لیکن کسی نے بھی انھیں پکڑنے کی کوشش نہیں کی

 

۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کی شناخت قطب الدین کی حیثیت سے ہوئی ہے اور اسے مقامی لوگوں نے مہدی پٹنم کے نانل نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button