نرمل میں بلدیہ ریونیو انسپکٹر اور آؤٹ سورسنگ ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نرمل ۔تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے نرمل بلدیہ ریونیو انسپکٹر گائیکواڑ سنتوش کمار اور آؤٹ سورسنگ ملازم محمد شعیب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ان دونوں نے شکایت کنندہ سے سرکاری کام میں رعایت برتنے کے لیے چھ ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت اس لیے لی جا رہی تھی تاکہ شکایت کنندہ کے نئے تعمیر شدہ مکان کی ہاؤس اسیسمنٹ کی جائے اور اس کو ایک گھر نمبر الاٹ کیا جائے۔ اے سی بی حکام نے منصوبہ بند طریقہ سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو رشوت کی رقم قبول کرتے وقت گرفتار کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کی جانب سے رشوت طلب کی جائے تو عوام فوری طور پر تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کریں۔ شکایت درج کرنے کے لیے ٹول فری نمبر 1064 پر کال کریں۔ اس کے علاوہ عوام واٹس ایپ (9440446106) یا فیس بک کے ذریعہ بھی شکایت کر سکتے ہیں۔
اینٹی کرپشن بیورو نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ شکایت کنندہ یا متاثرہ فرد کی شناخت مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔