جرائم و حادثات

نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر پر اے سی بی کا دھاوا۔ریونیو انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نظام آباد: ریاست تلنگانہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں آج اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے دھاوا کیا۔ ایک متاثرہ شخص نے شکایت کی تھی کہ میونسپل ملازم نے اُس سے رشوت طلب کی ہے۔

 

شکایت کے بعد اے سی بی ڈی ایس پی شیکھر گوڑ کی قیادت میں میونسپل آفس پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی کے دوران زون 2 اور زون 4کے تحت خدمات انجام دے رہے ریونیو انسپکٹر (آر آئی) سرینواس چاری کو ایک ریٹائرڈ آرمی ملازم سے 7 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے

 

 

رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔اے سی بی حکام پہلے سے موقع پر موجود تھے اور جیسے ہی رقم کی لین دین ہوئی فوری کارروائی کرتے ہوئے آر آئی کو پکڑ لیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button