جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش حادثہ ۔ بیٹا ہلاک ماں زخمی

حیدرآباد ۔سکندرآباد میں چہارشنبہ کے دن پیش آئے سڑک حادثے میں ماں کے ساتھ اسکول جاتے ہوئے ایک 8 سالہ معصوم طالب علم ہلاک ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لڑکا نجم تمنگ آرمی اسکول میں جماعت اوّل کا طالب علم تھا اور روز کی طرح اپنی والدہ کے ساتھ ٹو وہیلر پر اسکول جا رہا تھا۔ آر کے پورم فلائی اوور کے قریب، نیرڈمیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں اچانک ٹو وہیلر پھسل گئی اور سڑک پر بے قابو ہو کر قریب سے گزرنے والی ایک فوجی گاڑی کے نیچے آ گئی۔

 

اس دلخراش حادثے میں چھ سالہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔حادثے میں بچے کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 

اطلاع ملتے ہی نیرڈمیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ لڑکے کا باپ فوجی ہے اور جموںو کشمیر میں تعینات ہے جبکہ خاتون یہاں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہے اور وہ روزانہ اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑا کرتی تھی کہ کل یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button