جرائم و حادثات

عادل آباد پولیس نے بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کا کیا پردہ فاش

عادل آباد۔31/مئی(اردو لیکس)عادل آباد پولیس نے بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا۔گروہ نے معصوم بچیوں کو کرناٹک میں فروخت کیا تھا۔عادل آباد ضلع ایس پی ڈی ادے کمار ریڈی نے  رورل  پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس کیس کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا۔

 

تفصیلات کے مطابق دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں بنگاری گوڈہ کالونی کا رہائشی گنگادھر نے اپنی دو بیٹیوں کو بنگاری گوڈہ کالونی کا رہنے والے شیخ عابد اللہ عرف شاہ رخ اور شانتی نگر کے ساکن آر۔یم۔پی ڈاکٹر جگن ناتھ شنڈے (سری وینکٹا سائی ہسپتال)کی مدد سے ریاست کرناٹک میں فروخت کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے گنگادھر کی بیوی رادھا نے دو جڑواں بچیوں کو جنم دینے کے بعد بیماری کے باعث رادھا کا انتقال ہوگیا تھا جن کے پہلے سے ہی تین بیٹیاں تھی۔آر۔یم۔پی ڈاکٹر جگن ناتھ شنڈے جو کئی سال پہلے کرناٹک سے عادل آباد منتقل ہوگئے تھے

 

۔آر۔یم۔پی ڈاکٹر جگن ناتھ شنڈے کی بہن رما نے انہیں بتایا تھا کہ کرناٹک میں بے اولاد جوڑوں کو بچوں کی ضروت ہے۔آر۔یم۔پی ڈاکٹر جگن ناتھ شنڈے نے اپنے دوست شیخ عابد اللہ عرف شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے غریب خاندانوں کی نشاندہی کرنے اور ان لوگوں کی مالی مشکلات کو محسوس کرنے کے بعد جن کے بچے پیدا نہیں ہو سکتے ان کو اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر آمادہ کرنے کا مشورہ دیا

 

۔شاہ رخ نے گنگادھر کو اپنی دونوں بیٹیوں کو ایک ساتھ بیچنے پر راضی کیا۔کرناٹک سے رما،کمل اور عادل آباد کے آر ایم پی ڈاکٹر جگن ناتھ نے گنگادھر سے رابطہ کیا اور بچیوں کی فروخت کے لیے 3 لاکھ روپے کا سودا کیا۔جب چائلڈ ویلفیئر آفیسر کو اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے فوری طور پر عادل آباد دیہی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

 

عادل آباد ایس پی اور ڈی ایس پی کی ہدایت پر دیہی پولیس اسٹیشن سرکل انسپکٹر بی۔ رگھوپتی،ایس۔ائی این ناگناتھ کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔اور ٹیم کو تحقیقات کے لئے ریاست کرناٹک کے کنٹاکاروا بھیجا گیا،ٹیم نے بچوں کو خریدنے والے جوڑوں،شیتلے راما اور عادل آباد میں آر ایم پی ڈاکٹر جگن ناتھ،شاہ رخ اور گنگادھر سے پوچھ گچھ کی۔انہوں نے جرم کا اعتراف کیا۔

 

ضلع ایس پی نے کہا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں 9 لوگوں کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر لیا۔ضلع ایس پی ڈی ادے کمار ریڈی نے خصوصی ٹیم کے ارکان کو خصوصی طور پر مبارکباد دی اور مجرموں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرنے پر انھیں نقد انعام سے بھی نوازا۔اس پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی وی۔اُمیندر، دیہی سی آئی بی۔رگھوپتی، ایس آئی۔این ناگناتھ کے علاوہ دیگر عملہ موجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button