جرائم و حادثات
حیدرآباد میں دن دہاڑے قدیر نامی ایڈوکیٹ کا قتل

حیدرآباد: شہر کے عطا پور علاقہ میں ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا۔ پیشہ سے ایڈوکیٹ قدیر نامی شخص کا دن دہاڑے قتل کردیا گیا۔
سلیمان نگر میں اپنے دفتر میں موجود قدیر پر حملہ آوروں نے خنجروں سے حملہ کیا۔ متعدد واروں کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ قدیر کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیا ہے اور اسی کی بنیاد خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ حملہ آوروں کو گرفتارکیا جاسکے۔
سسرالی رشتہ داروں کے ملوث ہونے کا پولیس کو شبہ ہے۔




