ٹکر دینے کےبعد ایک کیلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے جایا گیا۔ حیدرآباد میں وحشیانہ واقعہ

حیدرآباد: کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص کو گاڑی سے ٹکر دے کر ایک کیلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق راجو نامی نوجوان اپنے دوستوں وجے کمار اور ایم ستیش کے ہمراہ 9 فروری کو کار میں ملا پور سے رام پلی کی طرف جارہا تھا۔ اسی دوران ایک تیز رفتار بولیرو گاڑی نے ملا پور چوراستہ پر راجو کی کار کو پیچھے سے ٹکر دے دی اور ڈرائیور گاڑی تیزی سے چلاتا ہوا وہاں سے فرار ہو گیا۔
اس دوران ستیش نے بولیرو کا اپنی گاڑی سے تعاقب کیا گاڑی کے سامنے آ گیا اور اسے روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی میں موجود ملزمین ستیش کو ٹکر دے کر اسے کافی دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئے جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔متاثرہ افراد کی شکایت پر کشائی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بولیرو گاڑی میں سوار ملزمین کو بالاجی نگر مہیش اور ترون کو گرفتارکرکے انھیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔



