جرائم و حادثات

بیوی کو گولی مارکر شوہر نے بھی اسی ریوالور سے خودکشی کرلی۔ 2 ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی 

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ میں پہلے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اس کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔

 

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت گجرات میری ٹائم بورڈ کے کلاس-1 افسر یش راج سنگھ گوہل اور ان کی اہلیہ راجیشوری گوہل کے طور پر ہوئی ہے۔ اس جوڑے کی شادی کو محض دو ماہ ہی ہوئے تھے۔ چہارشنبہ کی رات دونوں کے درمیان گھر میں تلخ کلامی ہوئی اسی دوران غصے میں آ کر یش راج سنگھ نے اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے راجیشوری پر فائرنگ کر دی۔

 

بعد ازاں یش راج سنگھ نے 108 ایمرجنسی سروس کو فون کیا۔ حکام کے موقع پر پہنچنے تک ڈاکٹروں نے راجیشوری کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق ایمرجنسی ٹیم کے فلیٹ سے روانہ ہونے کے بعد یش راج سنگھ دوسرے کمرے میں گیا اور اسی ریوالور سے خود کو گولی مار لی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

 

یش راج سنگھ گجرات کانگریس کے سابق صدر اور راجیہ سبھا کے رکن شکتِی سنگھ گوہل کا بھانجہ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button