جرائم و حادثات

بیوی کا قتل کرنے کے بعد نعش کو لے کر شوہر عثمانیہ ہاسپٹل پہنچ گیا

حیدرآباد میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل لے آیا۔یہ واقعہ شہر کے ہمایوں نگر کے لکشمی نگر کا ہے جہاں محمد حسن نامی  شخص نے اپنی بیوی اسما بیگم کا چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل لے آیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے شبہ کی بنیاد پر اس شخص سے معاملہ دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ کچرے میں اس کی بیوی کی نعش برآمد ہوئی۔

 

سیکورٹی گارڈ نے اس شخص کو ڈرا کر حقائق معلوم کرنے کی کوشش تو اس نے بتایا کہ وہ خود ہی بیوی کا قتل کردیا ہے اور اس نے اپنی جیب سے چاقو بھی نکالی۔ جس پر سیکورٹی گارڈ نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس دوران متوفی کے رشتہ داروں نے قاتل کو ہاسپٹل میں ہی مارپیٹ شروع کردی۔

 

سیکورٹی گارڈ نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اسی دوران معلوم ہوا کہ متوفی اسما بیگم ، نامپلی کانگریس کے لیڈر فیروز خان کے گھر کی ملازمہ تھی اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فیروز خان بھی ہاسپٹل پہنچ کر معلومات حاصل کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button