تلنگانہ

دسویں جماعت کا ہندی کا پرچہ لیک۔ تلنگانہ کے ورنگل میں واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ میں تلگو پیپر کے لیک ہونے کا معاملہ ابھی سرد بھی نہیں پڑا تھاکہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ ورنگل میں دسویں جماعت کا ہندی کے پرچہ کا افشاء ہوا۔ ورنگل کے کمشنر پولیس رنگناتھ نےبتایا کہ واٹس ایپ پر وائرل پرچہ کے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پیپرلیک کا معاملہ نہیں لگتا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امتحان شروع ہونے کے دیڑھ گھنٹے بعد پیپرباہر آیا ہے۔ جس واٹس ایپ کے ذریعہ پرچہ لیک ہوا اس کا لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کا جو کوئی بھی ذمہ دارہے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button