جرائم و حادثات

آندھراپردیش کی لڑکی کا بنگالورو میں قتل

بنگالورو: بنگلور میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کا قتل کیا گیا۔ انّامیا ضلع کے بِکّنواری پَلّی سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ دیوِیہ شری بنگلور میں بی بی ایم کی پڑھائی کر رہی تھی۔

 

 

اس کی دوستی پریم وردھن نامی نوجوان سے تھی۔ پریم نے دیوشری کو اپنے ایک دوست کے کمرے میں لے جا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

 

پیر کی صبح جب پریم کا دوست اپنے کمرے میں گیا تو دیویہ شری کی نعش نظر آئی جس پر اُس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button