جرائم و حادثات

لباس پر نصیحت مہنگی پڑگئی، برہم لڑکی کا ہوم گارڈ پر وحشیانہ حملہ

لباس پر نصیحت بنی جھگڑے کی چنگاری، ہوم گارڈ پر حملہ—نوجوان لڑکی گرفتار

بنگلورو میں لباس سے متعلق ایک معمولی مشورہ اچانک سنگین جھگڑے میں بدل گیا۔ 20 سالہ نوجوان لڑکی دامنی عرف موہنی جو  بنگلورو کے نارائن پورہ، مہادیوپورہ کی ساکن اور خانگی کمپنی کی ملازم ہے کو ہوم گارڈ پر حملے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق ہوم گارڈ لکشمی نرسماں، جو بناسواڈی ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیں، جمعہ کی شام کے آر پورم ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈیوٹی پر تھیں۔ اسی دوران چند منچلے نوجوانوں نے دامنی کے لباس پر نازیبا فقرے کسے۔

 

ہوم گارڈ لکشمی نے بروقت مداخلت کرکے نوجوانوں کو بھگا دیا اور دامنی کو احتیاطاً مناسب لباس پہننے اور بھاری ٹریفک کے باعث سڑک پر نہ چلنے کا مشورہ دیا۔

 

یہی مشورہ دامنی کو ناگوار گزرا اور وہ طیش میں آکر لکشمی پر ٹوٹ پڑی۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ لکشمی کے چہرے اور ناک سے خون بہنے لگا۔ انہیں فوری طور پر خانگی ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دامنی کو حراست میں لیا۔ شکایت کی بنیاد پر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے بنگلورو سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button