حیدرآباد میں ایک اور نوجوان کا بہیمانہ قتل، ایک ہفتے میں تیسری واردات سے شہر میں خوف و سنسنی
حیدرآباد شہر کے بالانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آئی ڈی پی ایل بس اسٹاپ کے قریب 39 سالہ غفار نامی نوجوان پر نامعلوم حملہ آوروں نے تیز ہتھیار سے حملہ کر کے بہیمانہ انداز میں قتل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق غفّار پر حملہ اتنا اچانک اور خطرناک تھا کہ وہ شدید خون بہنے کی وجہ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھا کیے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دو دیگر قتل کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پولیس نے غفار کے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتے ہوئے جرائم سے حیدرآباد کا امن و امان متاثر ہورہا ہے اور پولیس کو فوری طور پر سخت کارروائی کرنی چاہیے۔



