جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک اور نوجوان کا قتل

حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ مادھا پور میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ جینت گوڑ نامی نوجوان نے اپنی ماں کی سالگرہ کے موقع پر مادھا پور یشودھا ہاسپٹل کے عقب میں اپنے دوستوں کو پارٹی دی تھی

 

۔ جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی منا رہا تھا، تین نامعلوم افراد وہاں پہنچے اور اس سے سونا اور پیسے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکانے لگے۔ جینت نے ان سے جھگڑا کیا جس پر ان افراد نے اس پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا۔

 

اس حملے میں جینت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اپنی ماں کی سالگرہ کے دن بیٹے کی موت واقع ہونے پر خاندان میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button