جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اور نوجوان کا قتل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع رائل کالونی میں مرشد نامی ایک نوجوان کو کسی نے کل رات تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔ قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔
شدید زخمی ہونے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور شواہد اکٹھا کئے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس واردات کے ساتھ ہی علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ واضح رہے کہ شہر میں آئے دن بڑھتی ہوئے قتل کی وارداتوں سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔



