جرائم و حادثات

چیونٹیوں سے ڈر کر خاتون نے خودکشی کرلی۔ حیدرآباد کے مضافات میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقع پٹن چیرو حلقہ اسمبلی کے امین پور میونسپلٹی کی حدود میں ایک سانحہ پیش آیا۔ چیونٹیوں کے خوف  (Ant Phobia) کی وجہ سے ایک شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی۔

 

 

شاروا ہومز سے تعلق رکھنے والے شریکانت کی بیوی منیشا (25) سالہ چیونٹیوں کے فوبیا سے متاثر تھیں۔ اس وجہ سے ارکان خاندان نے اسے ڈاکٹر کو  دکھایا اور کونسلنگ کروائی۔ تاہم منگل کی شام جب شوہر ڈیوٹی سے گھر لوٹا تو بیڈ روم کا دروازہ بند تھا۔ اس پر مقامی لوگوں کی مدد سے دروازہ کھول کر اندر جاکر دیکھا تو خاتون پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

 

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ وہاں ایک خط برآمد ہوا جس میں لکھا تھا آئی ایم سوری.. ان چیونٹیوں کے ساتھ جینا میرے بس کی بات نہیں…اس واقعہ پر کیس درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button