جرائم و حادثات
آندھرا پردیش۔اسپا سنٹرس کی آڑ میں جسم فروشی

حیدرآباد ۔ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں اسپا سنٹرس کے نام پر خواتین کی اسمگلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے شہر کے متعدد اسپا سنٹرس پر اچانک چھاپے مارے اور جسم فروشی میں ملوث پانچ لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا۔
تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ نوجوان لڑکیوں کو دیگر ریاستوں سے لا کر یہاں ان سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔
پولیس نے پانچوں لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ان سنٹرس کے منتظمین کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔



