غیر مسلم نوجوان سے محبت کا درد ناک انجام – دہلی کی شیبا کا اس کے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل

اترپردیش کے فریدآباد شہر کی آئی پی کالونی کے ایک ہوٹل میں دہلی کی رہنے والی 32 سالہ خاتون شیبا کی نعش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ وہ جمعرات کو ایک نوجوان دیپک کے ساتھ ہوٹل میں آئی تھی، جو واقعہ کے بعد سے فرار ہوگیا
جمعہ کو کمرہ نہ کھلنے پر ہوٹل اسٹاف نے دروازہ کھولا تو شیبا کی نعش بستر پر پائی گئی۔ نعش پر کسی چوٹ کا نشان نہیں ملا، پولیس کا کہنا تھا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
شیبا کی والدہ رضیہ کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ہوٹل ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس دیپک کی تلاش شروع کردی جو جمعرات کو ہی ہوٹل سے چلا گیا تھا۔ شیبا کا پوسٹ مارٹم ہفتہ کو کرایاگیا
پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ 10 سال سے تعلقات میں رہنے والی شیبا کا قتل اس کے بوائے فرینڈ دیپک نے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
شیبا آئی سی آئی سی آئی بینک میں کام کرتی تھی اور دیپک کے ساتھ طویل عرصے سے رشتہ میں تھی۔ وہ دیپک پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ دیپک نے پولیس کو بتایا کہ شیبا دوسرے مذہب سے تعلق رکھتی تھی، اس لیے وہ اسے بیوی کے طور پر قبول نہیں کر سکتا تھا، اسی لئے اس نے قتل کر دیا۔