جرائم و حادثات

اے ٹی ایم سیکوریٹی کا ملازم 40 لاکھ لے کر فرار ۔ تلنگانہ کے نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد ۔ ریاست تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے ٹی ایم میں جمع کرانے کے لیے لایی گئی رقم کو لے کر سیکیورٹی ایجنسی کا ملازم فرار ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایلمّا گٹہ میں واقع ایک ایجنسی میں کام کرنے والا رماکانت گزشتہ پانچ سالوں سے خدمات

 

انجام دے رہا تھا۔ حال ہی میں اسے ایک بینک کے اے ٹی ایمس میں رقم لوڈ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، جس کے تحت وہ 40.50 لاکھ روپے لے جا رہا تھا۔ تاہم، رقم لے جانے والی گاڑی میں تاخیر ہونے پر رماکانت موقع کا فائدہ اٹھایا اور پوری رقم کے ساتھ فرار ہو گیا۔ ایجنسی کے عملے نے فوری طور پر

 

پولیس میں شکایت درج کرائی، جس پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button