جرائم و حادثات

گیس کٹر سے اے ٹی ایم مشین کو کٹ کرکے رقم لے کر فرار – تلنگانہ کے عادل آباد میں واردات

عادل آباد _ 26 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں واقع ایس بی آئی اے ٹی ایم میں چوری کی واردات پیش آئی۔ ہفتہ کی علی الصبح رام نگر کالونی میں واقع اس اے ٹی ایم میں چور داخل ہو گئے

 

۔ انہوں نے سب سے پہلے سی سی ٹی وی کیمروں پر بلیک اسپرے چھڑک کر کیمروں کو ناکارہ بنا دیا۔ اس کے بعد گیس کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم مشین کو کاٹ کر رقم لے کر فرار ہو گئے

 

۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بینک حکام کو اس واردات کی اطلاع دی۔ فی الحال چوری کی گئی رقم کی صحیح مقدار معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 

ڈی ایس پی جیون ریڈی، سی آئیز سوامی اور سنیل کمار نے موقع کا معائنہ کیا۔ کلوز ٹیم کو بلا کر شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button