جرائم و حادثات

حاملہ بیوی پر قاتلانہ حملہ۔ شوہر نے خنجر سے کئے 14 وار

آندھرا پردیش: بیوی پر شک کی وجہ سے ایک اسسٹنٹ لوکو پائلٹ نے انتہائی وحشیانہ حرکت کی۔ یہاں تک کہ وہ یہ بات بھی بھول گیا کہ بیوی حاملہ ہے اور اس پر خنجر سے بہیمانہ طور پر حملہ کر دیا۔

 

یہ واقعہ آندھراپردیش کے شری پوٹی شری راملو ضلع، بوگولو منڈل، وشواناتھ راو پیٹ میں چہارشنبہ کی رات یہ واقعہ پیش آیا۔ ریلوے ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ایم۔ وینکٹیش گیری راؤ اپنی دوسری بیوی کرونا کے کردار پر شک کیا کرتا تھا اس دوران وہ حاملہ ہوگئی جس کے بعد شوہر کا شک مزید بڑھ گیا ۔

اسی مسئلے پر ہوئے جھگڑے کے بعد کل برہم شوہر نے اپنی حاملہ بیوی پر تیز دھار خنجر سے 14 وار کیے جس کے نتیجے میں خاتون شدید طور پر زخمی ہوگی۔شدید زخمی ہونے والی متاثرہ خاتون ہاسپٹل میں موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا زیر علاج ہے۔

 

ملزم کو پولیس نے حراست میں لیا اور تفتیش کر رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button