جرائم و حادثات
بیوی اور اس کے عاشق پر شوہر کا قاتلانہ حملہ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

بیوی اور اس کے عاشق پر شوہر کا قاتلانہ حملہ
حیدرآباد: شہر کے کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق پر قاتلانہ حملہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق 36 سالہ امیت سنگھ عرف پاون ساکن دودھ باولی کے ناجائز تعلقات ایک شادی شدہ خاتون سے قائم ہوگئے تھے۔اس دوران خاتون کے شوہر روی کو ان دونوں کے تعلقات کا علم ہوگیا اس نے آج اپنی بیوی اور اس کے عاشق امیت سنگھ پر تیز دھار خنجر سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ دونوں زخمی ہوگئے تھے
انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رات دیر گئے موصولہ اطلاعات کے مطابق امیت کی دوران علاج موت ہوگئی۔



