بنگلورو کے شانتی نگر میں خوفناک حادثہ — تیز رفتار ایمبولینس کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، برہم عوام نے ایمبولینس الٹ دی
کرناٹک کے بنگلور شہر کے شانتی نگر میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار خالی ایمبولینس نے سگنل پر کھڑی تین بائکوں کو پیچھے سے ٹکر مار دی،
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ محمد اسماعیل اور ان کی اہلیہ سمین بانو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جو ٹریفک سنگل پر ریڈ لائٹ پڑنے سے سنگل کے پاس بائیک پر رکے ہوئے تھے
ہوگئے جبکہ ایک اور بائک سوار شدید زخمی ہوگیا جسے نیمہانس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ واقعہ ڈبل روڈ سنگیت سگنل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ریڈ سگنل کی وجہ سے تمام بائکیں رکی ہوئی تھیں کہ اچانک رچمنڈ سرکل کی سمت سے تیز رفتاری سے آتی ہوئی ایمبولینس نے زور دار ٹکر ماردی
۔ حادثہ کے فوراً بعد ایمبولینس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس پر برہم عوام نے ایمبولینس کو الٹ دیا اور کافی دیر تک احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک روک دی۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔



