جرائم و حادثات

پولنگ سے ایک دن قبل بی جے پی امیدوار کی خودکشی – تلنگانہ کے مکتھل بلدیہ میں واقعہ

تلنگانہ میں بلدی انتخابات کی پولنگ سے ایک دن قبل بی جے پی امیدوار کی خودکشی نے سنسنی پھیلا دی۔ یہ واقعہ نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل بلدیہ میں پیش آیا

 

۔پولیس کے مطابق مکتھل کے وارڈ نمبر 6 کے تحت چنداپور گاؤں کے رہنے والے 48 سالہ مہادیوپا بی جے پی کی جانب سے کونسلر کے طور پر مقابلہ کر رہے تھے۔ منگل کی علی الصبح انہوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

 

مہادیوپا کی اہلیہ ستماں نے الزام لگایا ہے کہ سوشل میڈیا پر مخالفین کی ہراسانی کے باعث ہی انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔  فون پر پیغامات کے ذریعے انہیں جیل بھیجنے کی بات کہہ کر خوفزدہ کیا جارہا تھا، جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اسی ذہنی دباؤ کے تحت مہادیوپا نے آدھی رات اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button