جرائم و حادثات

بی جے پی لیڈر منوہر لال دھاکڑ  ہائی وے پر نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں گرفتار 

مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں بی جے پی لیڈر منوہر لال دھاکڑ کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر اپنی کار روک کر سڑک کے کنارے ایک برہنہ لڑکی کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

 

ہائی وے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں ہائی وے کنٹرول روم کے تین ملازمین کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

 

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ویڈیو وائرل نہ کرنے کے بدلے بی جے پی لیڈر سے 8 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، اور رقم نہ ملنے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button