جرائم و حادثات

مشہور کراچی بیکری پر بی جے پی کارکنوں کی توڑ پھوڑ – حیدراباد کے شمش آباد میں واقعہ

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کے درمیان مقامی بی جے پی  کارکنوں نے اتوار کو تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے شمش آباد ٹاؤن میں واقع ’کراچی بیکری‘ پر حملہ کردیا ۔ حملہ آوروں نے بیکری کے سائن بورڈ اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔ بی جے پی کے کارکنوں نے دھمکی دی کہ اگر پاکستانی نام سے کاروبار کیا گیا تو مزید حملے کیے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ کراچی بیکری کو نہ صرف دونوں تلگو ریاستوں بلکہ پورے ملک میں معیاری ویج اسنیکس، مزیدار کیک، کوکیز اور دیگر اشیاء کے لیے شہرت حاصل ہے۔ تاہم، پچھلے دنوں جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد صورتِ حال میں اچانک تبدیلی آئی، اور بھارت و پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

 

اسی کشیدہ ماحول میں، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی مختلف شاخوں پر بی جے پی اور زعفرانی تنظمیوں کی جانب سے حملے کیے جا رہے ہیں، اور مالکان کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ "کراچی” جیسے نام ہٹا کر دوسرا نام اپنائیں۔

 

حملوں کے سلسلے پر کراچی بیکری انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ کے چیف منسٹر  ریونت ریڈی، ڈی جی پی اور کمشنرز سے اپیل کی کہ وہ اس نازک وقت میں بیکری کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیکری حیدرآباد کی ہے، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button