جرائم و حادثات

بی جے پی یوتھ لیڈر وینکٹیش کا بیہمانہ قتل – کرناٹک کے کوپل ضلع میں واردات

کرناٹک کے کوپل ضلع کے گنگاوتھی علاقہ میں چہارشنبہ کی صبح بی جے پی لیڈر وینکٹیش کروبارا کو ایک گروہ نے چاقووں سے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ 31 سالہ وینکٹیش ، گنگاوتھی ٹاؤن بی جے پی یوا مورچہ کے صدر تھے۔

 

ابتدائی پولیس تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ قتل کی بنیادی وجہ ذاتی دشمنی تھی پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 2 بجے  کوپل روڈ پر لیلاوتھی ہاسپٹل کے سامنے پیش آیا۔ حملہ آور کار میں آئے اور وینکٹیش کو نشانہ بنایا۔ وینکٹیش دوستوں کے ساتھ دیوی کیمپ میں ڈنر پارٹی میں شرکت کے بعد بائیک پر گھر واپس جا رہے تھے۔ ملزمین نے ان کی بائیک کا پیچھا کیا، اسے پیچھے سے ٹکر مار دی ، اور پھر چاقووں سے وار کر کے ہلاک کر دیا، اس کے بعد فرار ہو گئے۔

 

متاثرہ کے دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ 7 سے آٹھ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے وینکٹیش پر اسلحے سے حملہ کیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے حملہ آوروں کی استعمال شدہ کار گنگاوتھی ٹاؤن کے ایچ آر ایس کالونی سے ضبط کر لی۔

 

وینکٹیش کے گھر والوں اور دوستوں کا شبہ ہے کہ واقعہ میں رہائشی روی کا کردار ہو سکتا ہے۔ دونوں کے درمیان گزشتہ سات سے آٹھ سال سے دشمنی چل رہی تھی اور گنگاوتھی ٹاؤن میں قیادت کے تنازعہ پر اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button