نیشنل

کرناٹک میں کالے ہرن کا شکار۔ گرفتار شدگان میں حیدرآباد کے بھی3 افراد شامل

حیدرآباد: کرناٹک کے بیدر ضلع کے جنگلات میں مبینہ طور پر کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 3 کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق یہ واقعہ 17 اگست کو ہونیکیری ریزروڈ فاریسٹ کے قریب واقع گھاس کے میدان میں پیش آیا۔

 

یہ علاقہ کالے ہرنوں کا مسکن سمجھا جاتا ہے۔حکام کے مطابق چوندی تانڈہ اور مامدپور تانڈہ کے چوکس مقامی افراد نے 3 مشتبہ افراد کا تعاقب کرکے انہیں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد انہیں محکمہ جنگلات کے سپرد کیا گیا دیگر 3 افراد موقع سے فرار ہوگئے جس کے بعد محکمہ جنگلات نے ایک خصوصی سرچ ٹیم تشکیل دی گئی۔

 

بیدر کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ سمت کمار سبھاش راؤ پاٹل نے بتایا کہ بیدر اور پڑوسی ضلع گلبرگہ کے محکمہ جنگلات و پولیس نے تلنگانہ محکمہ جنگلات کی مدد سے مشترکہ کارروائی کی اور 18 اگست کو 3 ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں

 

شعیب ملک کرناٹک،عبدالسعید  فلک نما، محمد حمید الزماں ملک پیٹ،محمد نصیر  بہادرپورہ،  عارف خان  کرناٹک،محمد حاجی  کرناٹک شامل ہیں۔اس معاملے میں وائلڈ لائف افینس کیس درج کیا گیا ہے اور گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

کیس کی تحقیقات بیدر کے رینج فاریسٹ آفیسر پروین کمار مورے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button