جرائم و حادثات

حیدرآباد کے حسین ساگر سے ماں اور بیٹی کی نعشیں برآمد

حسین ساگر میں خاتون اور بچی کی نعش ملنے کا معمہ حل — گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی

 

حیدراباد کے حسین ساگر جھیل میں ملی خاتون کی نعش کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کیرتیکا اگروال ہے جو حیدرآباد کے پُرانے شہر کی رہنے والی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ خودکشی کی۔

 

تفصیلات کے مطابق پُرانے شہر میں رہنے والے پرتھوی لال اور کیرتیکا اگروال میاں بیوی تھے۔ پرتھوی لال کاروبار کرتے تھے جبکہ کیرتیکا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی تھی جس کا نام بیارا بتایا گیا ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال سے شوہر بیوی کے درمیان اختلافات چل رہے تھے، جس کے باعث کیرتیکا اپنے والدین کے گھر بہادر پور منتقل ہوگئی تھی۔ دو نومبر کو اس نے حسین ساگر جھیل میں کود کر جان دے دی۔ پیر کے روز مقامی لوگوں نے جھیل میں نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد خاتون کی شناخت کی گئی۔

 

کیرتیکا کے والدین نے پہلے ہی اپنی بیٹی اور نواسی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ بعد میں حسین ساگر سے دو سالہ بیارا کی نعش بھی برآمد ہوئی۔ اس سانحے کے بعد خاندان میں غم و کی فضا چھا گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button