جرائم و حادثات
حیدرآباد کے شمس آباد میں نوجوان کی نعش دستیاب۔ گلا کٹا ہوا تھا، قتل یا جنگلی جانوروں کا حملہ؟

حیدرآباد ۔ شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نوجوان کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ نوجوان کا گلا کٹا ہوا پایا گیا۔ نعش دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور کلوز ٹیم کو طلب کر کے شواہد اکٹھے کیے۔کیس کی تفصیلات آر جی آئی اے کرائم انسپکٹر پاون کمار نے بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے پڈوکوٹئی علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان جس کا نام نارائن سوامی تھا، مدھورا نگر اسٹریٹ نمبر 3 میں آدھی رات کو مردہ پایا گیا تھا۔
اس علاقے میں خنزیر بڑی تعداد میں گھومتے رہتے ہیں اس لیے پولیس اس زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا اس پر خنزیروں نے حملہ کیا یا پھر اس کا قتل کیا گیا۔



