حیدرآباد میں بارش کے دوران نالے میں بہہ جانے والے شخص کی نعش 2 ہفتوں بعد برآمد

حیدرآباد ۔ ریسکیو ٹیموں نے دو ہفتوں کی طویل تلاش کے بعد افضل ساگر نالہ میں بہہ جانے والے ایک اور شخص کی نعش ناگول میں برآمد کرلی۔ ارکان خاندان نے ہاتھ پر بنے ٹیٹو کی مدد سے متوفی کی شناخت راما کے طور پر کی۔
بعد ازاں راما کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مجلس کے رکن بلدیہ جناب ظفر خان کی حیڈرا ٹیم کے ساتھ مسلسل جستجو اور انتھک محنت کے بعد دونوں افراد کی نعشوں کو تلاش کیا گیا .پولیس کے مطابق 14 ستمبر کو شدید بارش کے دوران راما اپنے رشتہ دار ارجن کو بچانے کے لیے نالہ میں کود پڑا لیکن تیز بہاؤ دونوں کو بہا لے گیا۔
ایک ہفتہ قبل ارجن کی لاش یادادری ضلع سے ملی تھی۔ بالآخر جمعہ کی رات ناگول میں راما کی نعش برآمد ہوئی اور یوں دو ہفتوں پر محیط سرچ آپریشن کا اختتام ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش اور تیز بہاؤ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کو غیرمعمولی دشواریوں کا سامنا رہا۔