کچرہ کنڈی سے نعش کا آدھا حصہ برآمد۔ تلنگانہ کے کاماریڈی میں دلخراش واقعہ سے سنسنی

کاما ریڈی۔ نامعلوم شخص کو وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا اور اس کی نعش شہر میں ایک عبادت گاہ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی۔قاتلوں نے نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے تھیلے میں ڈال کر وہاں پھینک دیا۔
تھیلے میں پاؤں اور دھڑ موجود تھا جبکہ سر اور ہاتھ غائب پائے گئے بقیہ اعضاء کیلئے پولیس نے تلاشی شروع کر دی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے کہیں اور قتل کیا اور نعش کا آدھا حصہ یہاں پھینک دیا۔
پولیس کےمطابق مقتول کی عمر 35 سال ہوسکتی ہے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص کچرے کے ڈھیر سے کاغذات اور دیگر اشیاء چن لینے کیلئے آیا تھا اور اسے پلاسٹک کا بیاگ نظر آیا۔
اسے کھولنے کے پر اس میں سے جسمانی اعضاء برآمد ہوئے جس پر اس نے مقامی لوگوں کو معاملے کی اطلاع دی جنہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔کاماریڈی انسپکٹر بی نرہری نے کہا کہ نعش کی شناخت کے بعد ہی
کیس کے پیچھے کا راز کھل سکتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ متوفی کے جاننے والے افراد نے پہلے کسی اور اس شخص کا قتل کر دیا اور کلہاڑی سے نعش کاٹ دی اور بعد ازاں شناخت چھپانے کے لئے نعش
کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے گئے۔ پولیس قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملزمین کا پتہ لگایا جاسکے۔اس واقعہ کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔



