جرائم و حادثات

لو میارج کرنےکے اندرون ایک ہفتہ دلہن کی خودکشی۔ ضلع رنگا ریڈی میں واقعہ

حیدرآباد: محبت کی شادی کرنے والی دلہن نے ایک ہفتے کے اندر ہی پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال کے ابراہیم پٹنم منڈل کے اردنڈی گاؤں میں پیش آیا۔سب انسپکٹر انیل کے مطابق

 

 

منڈل کے اردنڈی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی گنگوتری نے اسی گاؤں کے سنتوش نامی نوجوان سے محبت کی اور دونوں نے گھر والوں کو راضی کر کے چھ دن پہلے شادی کرلی۔جمعرات کی رات تہوار کے موقع پر وہ شوہر

 

 

کے ساتھ اپنی ماں کے گھر گئی وہاں کھانے کے بعد میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اسی رات گنگوتری نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔سب انسپکٹر نے بتایا کہ لڑکی کی ماں شاردھا کی شکایت پر

 

 

مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ واقعی یہ خودکشی ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button