جرائم و حادثات

شادی کے اسٹیج پر دلہن پر فائرنگ – ناکام عاشق کی فائرنگ میں دلہن زندگی و موت کی کشمکش میں

بکسار میں شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، دلہا دلہن کی جے مالا کے دوران فائرنگ

 

پٹنہ _ ریاست بہار کے ضلع بکسار میں شادی کی تقریب اس وقت خوفناک منظر میں بدل گئی جب ایک  ناکام عاشق نے 18 سالہ دلہن پر اسٹیج پر فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ پھول پہنانے کی رسم کے دوران پیش آیا، جب دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو پھول کا ہار پہنا رہے تھے اور بڑی تعداد میں مہمان موجود تھے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق تقریب کی ویڈیو بنائی جا رہی تھی کہ اچانک بھیڑ میں موجود ایک نوجوان اسٹیج کے قریب آیا اور پستول نکال کر دلہن پر گولی چلا دی۔ گولی لگتے ہی دلہن اسٹیج پر گر پڑی اور تقریب میں چیخ و پکار مچ گئی، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔

 

شدید زخمی دلہن کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، بعد میں اسے بہتر علاج کے لیے بڑے ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق شادی اتر پردیش کے ضلع بلیا کے ایک نوجوان سے طے ہوئی تھی جس سے اس کا ناکام عاشق ناراض تھا اور اس نے پہلے بھی سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

 

مقامی  پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی جانچ میں یکطرفہ محبت کو حملے کی وجہ بتایا جا رہا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button