بہن کو ہراساں کرنے پر بہنوئی کا قتل، ملزم اور اس کا ساتھی گرفتار۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد : بہن کو ہراساں کرنے پر برہم ایک بھائی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے بہنوئی کو قتل کردیا۔یہ واقعہ کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔سکندرآباد ریلوے ڈی ایس پی جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول کی شناخت ہونے والے شخص سراج (29) سالہ کے طور پر ہوئی ہے جو قدیم ملک پیٹ کا رہنے والا تھا۔
اس نے چار سال قبل ثانیہ نامی (23) نامی خاتون سے شادی کی تھی، جو یاقوت پورہ سے تعلق رکھتی ہے۔ سراج شادی کے بعد سے اپنی بیوی کے میکے میں ہی رہائش پذیر تھا اور شراب نوشی کا عادی تھا۔ وہ اکثر نشے کی حالت میں بیوی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
2 اگست کو سراج اور ثانیہ پرانا ملک پیٹ میں واقع اپنے گھر پہنچے جہاں ان کے درمیان ایک بار پھر جھگڑا ہوا۔ ثانیہ نے اپنے بھائی سید ضمیر (21) کو فون کر کے اطلاع دی کہ سراج نے اسے مارا ہے۔ ضمیر اپنے دوست ایم ڈی جنید (23) سالہکے ساتھ ان کے گھر پہنچا۔
رات گئے،ضمیر اور جنید نے سراج کو موٹر سائیکل پر ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن لے گئے۔ وہاں سراج اور ضمیر کے درمیان جھگڑا ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد ہو گیا۔ غصے میں آکر ضمیر نے سراج کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا
جس سے سراج موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں دونوں ملزمین کو گرفتارکرلیا۔