جرائم و حادثات

تلنگانہ میں بی آر ایس لیڈر سریدھر ریڈی کا بے ہیمانہ قتل

محبوب نگر _ 23 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے ونپرتی ضلع کے لکشمی پلی گاوں میں بی آرایس کے اہم  لیڈر سریدھر ریڈی کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے لکشمی پلی کا ساکن 45 سالہ سریدھر ریڈی چہارشنبہ کی رات اپنے مرچ کے کھیت میں پلنگ پر  سورہا تھا کہ نامعلوم افراد نے کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے اس کا بے دردی سے قتل کر دیا ۔

 

مقتول سریدھر ریڈی کولہاپور کے سابق بی آر ایس رکن اسمبلی ہرش وردھن ریڈی کا قریبی حامی تھا۔ ہرش وردھن ریڈی نے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سریدھر ریڈی کا قتل سیاسی مخاصمت کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولہا پور حلقہ میں بی آر ایس لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہرش وردھن ریڈی نے کہا کہ حال ہی میں بی آر ایس کے حامیوں پر مسلسل حملے ہوئے ہیں

 

۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی سے اس خصوص میں شکایت کرنے کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا

متعلقہ خبریں

Back to top button